سری نگر میں ای۔ رکشا سروس متعارف ترقیاتی کمشنر نے اِفتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ترقیاتی کمشنر سری نگر شاہد اقبال چودھری نے ای۔ رِکشا مینو فیکچروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں اپنے یونٹ قائم کریں تاکہ یہاں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید وسائل دستیاب ہوسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے اِن باتوں کا اِظہار آج ای۔ رکشا سروس کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقعہ پر آر ٹی او کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ای ۔ رکشا مینو فیکچروں پر زور دیا کہ وہ یہاں اپنے یونٹ کے قیام کے لئے ایک ڈی پی آر تیار کر یں اور اسے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کی دستیابی کے لئے پیش کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام یہ بھی زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کو سمارٹ سٹی میں شامل کریںتاکہ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے صاف رکھا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ای۔ رکشا سروس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترقیاتی کمشنر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس سروس سے استفادہ کریں اور اس حوالے سے سرکار کو فیڈ بیک دیں تاکہ ٹرکوں پر زیادہ سے زیاہد ای۔ رکشا چلائے جائیں۔افتتاح کے موقعہ پر آر ٹی او کشمیر نے کہا کہ اس مقصد کے لئے آج سے 15روزہ آزمائش سروس شروع کی جارہی ہے اور اس سروس کا روزانہ بنیادی پر جائزہ لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا