اَتل ڈولو نے جی ایم سی کٹھوعہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے آج کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کی عمارت جون 2020تک مکمل کی جائے گی۔اِن باتوں کا اِظہار انہوں نے جی ایم سی کٹھوعہ پرجاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر جی ایم سی او رقومی شاہراہ کو جوڑنے والی سڑک کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فائنانشل کمشنر نے میڈیکل کالج پر جاری تعمیراتی کام کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا۔جی ایم سی کٹھوعہ کے ساتھ منسلک ہسپتال عمارت کا دورہ کرتے ہوئے اتل ڈولو نے ہسپتال کے تمام وارڈوں کا معائینہ کیا اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کی ہدایت دی۔اتل ڈولو نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ریفرل سسٹم قابو پانے کے اقدامات کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ کٹھوعہ ضلع ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹر دستیاب رہتے ہیں اور لوگوں کو اُن کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ بعد میں اتل ڈولو نے ایسو سی اسیٹیڈ ہسپتال کے نزدیک تعمیر کئے جارہے 200بستروں والے ہسپتال کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایسو سی اسٹیڈ ہسپتال عمار ت میں تجدید شدہ امراض اطفال کے اوپی ڈی کا بھی افتتاح کیا۔آخر میں اتل ڈولو نے جی ایم سی کٹھوعہ کے لئے عارضی عمارت میں مختلف شعبوں کے سربراہوں اور طالب علموں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے ادارہ کی بہتری کے لئے ان سے تجاویز طلب کیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت ، پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر سلیمان چودھری،ڈائریکٹر کاڈی نیشن جموں ڈاکٹر یشپال شرما ، سی ایم او ڈاکٹر اشوک چودھری اور عمل آوری ایجنسی سے وابستہ کئی انجینئر بھی اتل ڈولو کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا