کشمیر میں ہلکی برف باری

0
0

شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع
یواین آئی

سرینگر؍؍ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہوئی تازہ برف باری کے بیچ 3 اور 4 جنوری کی درمیانی رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی جس کے باعث صبح کے وقت ا?بی ذخائر، نل اور پانی کی ٹنکیاں منجمد نہیں ہوئی تھیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے فی الوقت بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ جنوری کے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت منفی 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 6 اور 7 جنوری کی رات کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے۔ گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ شب گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی میں ہفتہ کے روز چلہ کلان کے 15 ویں دن موسم ابر آلود لیکن خشک رہا اور شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے سے زمستانی ہواؤں میں بھی شمشیر کی تیزی نہیں محسوس کی گئی تاہم وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔ وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں قریب نو انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے اور ٹنگمرگ میں بھی تین انچ برف جمع ہوئی ہے۔وادی کے میدانی علاقوں میں بھی صبح کے وقت برف کی انتہائی مہین سی چادر بچھ گئی تھی جو بعد ازاں دن ڈھلتے ہی غائب ہوئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے دوران موسم خشک ہی کیوں نہ ہو اور ہلکی دھوپ بھی چھائی ہو لیکن سردی کا زور موسم سرما کے باقی چلوں کے نسبت زیادہ ہی ہوتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سردی کے پیش نظر ہفتہ کے روز بھی بازاروں میں دکانیں صبح کے وقت دیر سے کھل گئیں اور ٹرانسپورٹ بھی دیر سے ہی سڑکوں پر نمودار ہوا۔ لداخ کے ضلع لیہہ اور دراس علاقے کے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 4 ڈگری کم ہے جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم دجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں جاری سردی کے پیش نظر طبی ماہرین نے لوگوں بالخصوص بچوں اور ضعیف العمر افراد کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا