ہندستان 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے گا: بترا

0
0

نئی دہلی،   (یو این آئی ) سال 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں سے شوٹنگ کو باہر کرنے کی مخالفت میں ہندستان ایک وقت ان کھیلوں کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن ہندستانی اولمپک یونین نے اب واضح کیا ہے کہ وہ ان کھیلوں میں حصہ لے گا۔ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا نے جمعرات کو مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے وزیر کھیل کو بتایا کہ ہندستان 2022 کے برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے گا۔ان کھیلوں سے میزبان ملک سے نشانے بازی کو باہر کر دیا جس کی ہندستان نے پرزور مخالفت کی۔ لیکن میزبان ملک نے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا ہے اور شوٹنگ ان کھیلوں کا حصہ نہیں ہو گی۔بترا نے وزیر کھیل سے ملاقات کر کے انہیں آئی او اے کی 30 دسمبر کو ہوئی عام سالانہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی معلومات دی۔ بترا نے وزیر کھیل کو بتایا کہ ہندستان ان کھیلوں میں حصہ لے گا۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ آئی او اے نے دولت مشترکہ کھیل فیڈریشن کو شوٹنگ اور تیر اندازی کی 2022 میں ہندوستان میں میزبانی کرنے کی تجویز بھیجی ہے ۔ آئی او اے نے ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی ہے کہ ان دو کھیلوں میں جیتے جانے والے تمغوں کو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کا حصہ بنایا جائے ۔آئی او اے صدر نے ریجیجو کو یہ بھی بتایا کہ ہندستان 2026/2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرنا چاہتا ہے اور اس تناظر میں تجویز کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کو بھیجی جانا چاہیے ۔ وزیر کھیل نے آئی او اے صدر کی باتوں کو غور سے سنا اور ساتھ ہی 2020 کے ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس سے پہلے آئی او اے کے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے کہا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 سے شوٹنگ کو بھلے ہی باہر کر دیا گیا ہو لیکن آئی او اے کی پہل پر اس مقابلے کی میزبانی ہندستان کو مل سکتی ہے ۔ مہتا نے کہا تھاکہ ہم نے پیشکش کی ہے کہ اگر سي ڈبلیوجي کمیٹی منظوری دے تو ملک دولت مشترکہ کھیلوں کے شوٹنگ مقابلہ کی میزبانی کر سکتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا