راجوری لمیڑی بس حادثے پر کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے کیااظہار افسوس

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍کل جمعرات کو راجوری لمیڑی میں بس حادثہ پر کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ہے جس کو لیکر کئی لوگوں نے کہا سڑک حادثات میں اضافہ انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے جس کو لیکر انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ۔اس بارے میں اج کئی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد حادثات میں جانبحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدری کیا گیا۔ اپنے پیغام میں دیگر سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سماجی کارکن وعوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک ،عبدالاحد بھٹ ،ڈاکٹر عباس ہمدانی، محمد اسلم ملک ،محمد اکرم نائیک ،روشن دین ،دین عرفان احمد ،وغیرہ کئی لوگوں نے اپنے اپنے پیغام میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوے جانبحق ہوے افراد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاکی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا