لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں پردھان منتری کھنجی شترا کلیان یوجنا کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران معدنیات نکالنے والی جگہوں کے کاموں کی نشاندہی اورپی ایم۔کے کے کے وائی کے تحت شامل کئے جانے والے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ معدنیات نکالنے والی جگہوں کے قریب آبپاشی اور صحت عامہ محکموں کے ڈھانچوں کے علاوہ دیگر نقصان کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر ایگزیکٹیو انجینئر اری گیشن نے بتایا کہ ڈیتھو نالہ کے قریب بادل پھٹنے سے پروٹیکشن کے کام کو نقصان پہنچا۔تاہم اس کی مرمت کا کام جاری ہے جو کہ مارچ2020ء تک مکمل ہوگا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ڈپٹی سی ایم او کوایس ڈی ایچ کوکر ناگ اورشانگس کے لئے لازمی طبی سازوسامان حاصل کرنے پر زوردیا۔اُنھوں نے ڈی ای پی او اننت ناگ کوضلع کے تمام سکولوں کے بارے میں ڈی پی آر پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ انھیں ماڈل انسٹیچوٹوں کے طور ترقی دی جاسکے۔یٹنگ میں اے سی ڈی،ڈپٹی سی ایم او،اے ڈی پلاننگ،ڈی ای پی او،ڈی ایس ڈبلیو او اور ای اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔