سری نگر میں کئی عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خا ن نے اَفسروں سے کہا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ زمینی سطح پر تمام سرکاری سکیمیں مؤثر طریقے پر عملائی جائیں۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایک عوامی دربار کے دوران 40وَفود اور 150اَفراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔ جن وفود نے لیفٹیننٹ گورنر گریوینس سیل میں مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مسائل اُجاگر کئے اُن میں وِنٹر گیمز ایسو سی ایشن ، ڈورو اننت ناگ کا وَفد، پٹوار ایسو سی ایشن ، بارہمولہ کا وفد ، آبپاشی محکمہ کے لیبروں کا وَفد، دکاندار ایسو سی ایشن پانتھہ چوک ، اِنتظامیہ کمیٹی ہردوَن چرارِ شریف، جے اینڈ کے کواپریٹیو مارکیٹنگ ایسو سی ایشن کا وفد ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل صفاپورہ ، گجر کمیونٹی شانگس او رکئی دیگر وفود شامل ہیں۔وَفود نے اپنے اپنے مسائل اُجاگر کرکے اُنہیں حل کرانے میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔ فاروق خان نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے موقعہ پر ہی اَفسروں کو لوگوں کی دہلیز پر اُن کی راحت رسانی کرنے کی ہدایات دیں۔