کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری متوقع

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍وادی کشمیر میں شہنشہاہ زمستان چلہ کلان کی زمستانی ہواؤں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری ہوسکتی ہے جبکہ 7 جنوری کو بھاری برف باری متوقع ہے تاہم 5 جنوری کو موسم خشک اور 6 اور 8 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری کی توقع ہے۔ادھر وادی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس جمعہ کے روز موسم ابر آلود مگر خشک رہا تاہم شبانہ درجہ حرارت متواتر کمی وبیشی کے ساتھ نقطہ انجماد سے نیچے درج ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے قریب منفی 1 ڈگری زیادہ تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.5 اور منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں منفی 26.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی میں جمعہ کے روز چلہ کلان کی 14 ویں تاریخ کو بھی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس موسم دن بھر خشک مگر ابر آلود رہا۔ شبانہ سردی میں مزید اضافے سے صبح کے وقت ا??بی ذخائر اور نل اور پانی کی ٹنکیاں مسلسل منجمد پائی گئیں تاہم مطلع ابر آلود رہنے کے باعث دن میں سردی کا زور قدرے کم رہا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں جاری شدید سردیوں کے پیش نظر طبی ماہرین نے لوگوں بالخصوص بچوں اور ضعیف العمر افراد کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا