نئے سال کے آغاز میں میونسپلٹی راجوری نے صفائی کرم چاریوں کے عزاز میں کیا ڈینر پارٹی کا اہتمام

0
0

ڈی سی راجوری سمیت دیگر آفیسران نے اپنے ہاتھوں سے کھانا پروسا
صفائی کرم چاری بھی سماج کا حصہ اس لئے ان کی عزت و حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے: ڈی سی راجوری
عمرارشدملک

راجوری؍؍ راجوری میں پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر میونسپلٹی راجوری نے صفائی کرم چاریوں کے اعزاز میں بدھ کو ڈینر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے جبکہ ضلع پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبدالخبیر، میونسپل کمیٹی راجوری کے صدر عارف جٹ، نائب صدر بھارت بھوشن وید، مختلف وارڈز کونسلر، معزز شہری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ اور دیگر آفیسران سمیت میونسپل صدر نے صفائی کرم چاریوں کو خود کھانا کھلایا اور ان کی خدمت کی۔ وہیں اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نظیر شیخ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ میں نے اور دیگر آفیسران اور میونسپل صدر نے اپنے ہاتھوں سے سب کو کھانا پروسا اور ان سب کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کرم چاری بھی سماج اور معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے ان کی عزت افزائی کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے کیونکہ ہم سب ایک ہیں۔ وہیں میونسپل صدر عارف جٹ نے بھی کہا کہ نئے سال پر اپنے صفائی کرم چاریوں کی عزت افزائی کرنے سے معاشرے میں یہ پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں اور معاشرے میں جو پیغام دوسروں کا ہے وہ ان کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اور خاص طور پر ڈی سی صاحب نے خود ان سب کو کھانا پروسا۔ عارف جٹ نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور دیگر آفیسران کے ساتھ ساتھ معزز شہریوں اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پارٹی میں شرکت کی اور صفائی کرم چاریوں کی عزت افزائی کی۔ وہیں صفائی کرم چاریوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پہیلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمارے لئے پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور دیگر آفیسران نے ہمیں کھانا کھلایااور ہم مشکور ہیں میوسپل صدر اور نائب صدر کا جنہوں نے یہ پارٹی رکھی اور ہمیں عزت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا