اقوام متحدہ، 2 جنوری (ژنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے کہا ہے کہ وہ مسٹر کم جونگ کے بیان سے فکر مند ہیں۔ انہوں نے شمالی کوریا سے جوہری اور میزائل تجربات دوبارہ شروع نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے بدھ کے روز کہا کہ دوبارہ سے جوہری اور میزائل ٹیسٹ شروع کرنے کے شمالی کوریا کے بیان سے گٹیریس فکر مند ہیں اور انہوں نے ان سے دوبارہ تجربات شروع نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گٹیریس نے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جانے کی حمایت کی ہے۔
مسٹر دجارك نے کہا کہ ’’مسٹر گٹیریس کو ’ بڑی امید‘ ہے کہ شمالی کوریا دوبارہ سے تجربات شروع نہیں کرے گا۔ متعلقہ سلامتی، کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا، عدم توسیع عالمی جوہری تحفظ کا ایک بنیادی ستون ہے اور اسے محفوظ رکھا جانا چاہئے‘‘۔
مسٹر دجارك نے کہا کہ ’مستقل امن کے لئے سفارتی وابستگی واحد راستہ ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز شمالی کوریا کی میڈیا رپورٹ میں وہاں کے اہم لیڈر کم جونگ نے اس بات کے اشارے دیے تھے کہ وہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر اپنے اوپر لگائی گئی پابندیوں کا پابند نہیں ہے۔