یو این آئی
ممبئی// بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے بدھ کو 45 برس کی ہوگئیں۔ یکم جنوری 1975 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی سونالی بیندرے نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز فلم ‘آگ’ سے کیا تھا جس میں ان کے اپوزٹ گووندا تھے ۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی لیکن سونالی کو اس فلم کے لئے فلم فیئر کے نیو فیس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 1996 میں ریلیز فلم ‘دل جلے ’ سونالی کے کیرئیر کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ وہ بالی وڈ کی ان چنندہ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے خان تری مورتی کے ساتھ کام کیا ہے ۔ شاہ رخ خانکے ساتھ ‘انگلش بابو دیشی میم’ سلمان خان کے ساتھ ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ اور عامر خان کے ساتھ فلم ‘سرفروش’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سال 2002 میں فلمساز گولڈی بہل سے شادی کرنے کے بعد سونالی بیندرے نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔ انہوں نے سال 2013 میں آئی فلم ‘ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی’ سے کم بیک کیا ہے ۔ سونالی نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تیلگو،کنڑ اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے