خواص میں آؤر لوڈنگ اور من مانی کا کرایہ وصول ہورہا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ملی بھگت سے

0
0

نظارت حسین

کوٹرنکہ؍؍تحصیل خواص میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ کے برابر ہے تاہم جہاں جو گاڑیاں چلتی ہیں ان پر آؤر لوڈنگ اور آؤر چارجز کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق خواص تحصیل کے صدر مقام سے کالاکوٹ موگلا تریاٹھ اور تریاٹھ سے بمبل جو گاڑیاں چلتی ہیں ان گاڑیوں کے ڈرائیوراپنی من مانی کا کرایہ وصول کرتے ہیں اور اورلوڈنگ بھی کرتے ہیں ۔محمد ریاض،خادم حسین نے بتایا کہ کالاکوٹ سے خواص چالیس کلومیٹرکا سفر ہے جبکہ 80 روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے اور تریاٹھ سے بمبل27کلو میٹر کا سفر ہے جہاں 50روپے کرایہ لیا جارہا ہے ۔راجوری سے بمبل 92 کلو میٹر کا سفر ہے جہاں 150 سے زائد کرایہ وصول ہورہا ہے ۔اتنی بڑی لوٹ گھسوٹ مچائی ہوئی ہے اورانتظامیہ کے کان میں جوں تک نہیں رنگتی ہے اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔متعدد معزز شہریوں نے بتایاکہ اسی پریشانی کے متعلق اے آر ٹی او راجوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ تحصیلدار خواص سے کئی بار گزارشکی کہ من مانی کا کرایہ وصول ہورہا ہے اس پر کوئی اقدامات اٹھائے جائیں لیکن انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی اور لوگوں کے جائیز مطالبات حل نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت تشویش ہے کہ انتظامیہ مغروری اور لٹر مستی و غفلت شعاری سے کام کر رہی ہے جبکہ موگلا خواص تریاٹھ سڑکوں پر کبھی بھی کسی ٹریفک پولیس ہلکار کو نہیں دیکھا جاتا ہے اسی ضمن میں جب نمائندہ نے اے آر ٹی راجوری سے رابطہ کیا تو موصوف کا فون بند آرہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا