محکمہ پی ایچ ای کے دو ملازم سبکدوش

0
0

تقریب میں آفیسران کی غیر حاضری سے سخت ناراضگی
ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ایک تقریب میں محکمہ پی ایچ ای کے دوملازمین منور حسین اور محمد اعظم کے لئے ریٹائیر منٹ پارٹی کا اہتمام کیا گیا جنہوں نے 36 اور 42 سال ملازمت کرنے کے بعد آج سبکدوشی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین اور کیجویل لیبر ملازمین نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے دونوں ملازمین کی خدمات کی سرہانہ کرتے ہوے دیگر ملازمین کو بھی محنت اور لگن سے کام کرنے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہواہے۔ وہ کبھی پْر نہیں ہوسکتاہے اوردن بدن محکمہ کے ملازمین کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور کم ملازمین زمینی سطح پر آفیسران کے حکموں کی پال کرتے ہوئے عوام کو پانی مہیاکرتے ہیں ۔ ٹھنڈ برف اور رات دن محنت کے باجود بھی محکمہ کے افیسران کو ٹس سے مس نہیں ہوتاجو افیسران اپنے ملازمین کی الوادعی پارٹی میں نہیں آپاتے ہیں ۔شائید کہ چھوٹے ملازمین کی پارٹی میں آتے شرم آتی ہوگی ۔انہوں نے بعض افیسران کا حوالہ دیتے ہوے کہا وہ جب بھی کوئی ملازم ریٹائیر ڈ ہوتاتھا اس کو گھر تک لے جاتے تھے لیکن آج کی تقریب میں کوئی بھی آفیسرنہ آنااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ ان کے دلوں میں ان ملازمین اور عوام کا کوئی خیال تک نہیں ہے۔ جو ملازمین افیسران کی عزت کے لئے اپنی جانیں بھی نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں ان کی حوصلہ افزائی تو درکنار پارٹی میں آنابھی گوارانہیں جو نہائیت ہی افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ضلع پونچھ میں محکمہ پی ایچ ای کے ایکسین راجندر شرما نے چارج سنبھالاہے۔ محکمہ نہیں بلکہ آشرم بن کر رہ چکاہے اور محکمہ پی ایچ ای کا براحال ہے۔اس موقع پرچودھری عرفان احمد، محمد رشید، نائیب سرپنچ چھیلہ محمد فرید وغیرہ نے دونوں پی ایچ ای ملازموں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی اور محکمہ کے آفیسران کی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر زمان خان نے بولتے ہوئے تمام ملازمین پر زور دیاکہ وہ آفیسران کے رویہ سے پریشان نہ ہوں بلکہ منور اور اعظم کی طرح جذبہ خدمت خلق رکھ کر عوام کے کام کریں ۔آج جیسے ان کو یاد کیا جارہاہے۔ ایسے ہی کام کی بناپر عوام ملازمین کو یاد کرتی رہے گی۔ اس موقع پر بولتے ہوے چودھری منور حسین نے تمام ملازمین و دیگر لوگوں و عوامی نمائیندگان کا شکریہ اداکیا۔پروگرام کی نظامت پیر صدر دین کررہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا