فاروق خان نے وادی میں سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں اَفسروں کی ایک میٹنگ کے دوران کشمیر وادی میں اشیائے ضروریہ کی سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں سیکریٹری خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین پی کے پولے ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر بشیر احمد خان ، مشیر کے آفیسران سپیشل ڈیوٹی محمد اشرف حکاک اور کئی دیگر اَفسران بھی موجود تھے ۔ مشیر موصوف نے اِس موقعہ پر ہدایات دیں کہ راشن اور دیگر ضروری چیزوں سے لدھی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف ترجیحی بنیادوں پر جانے کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سبزی ، دودھ اور پولٹری پرندے لے کر گاڑیوں کی جلد از جلد نقل و حمل کو یقینی بنایا جانا چاہئیے تا کہ وادی میں صارفین کو دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر نے میٹنگ میں بتایا کہ وادی میں راشن ، رسوئی گیس ، تیل خاکی اور دیگر چیزوں کا وافر سٹاک موجود ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ متعلقین کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ شاہراہ پر سپلائی ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا