لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے گورو گوبند سنگھ کی جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو گوبند سنگھ جی سماجی مساوات ، آپسی بھائی چارے ، سماجی خدمت اور حق و صداقت کا ایک مجسمہ تھے ۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گورو گوبند سنگھ جی کے اصولوں کی پیروی کریں۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ دن جموں کشمیر میں آپسی روا داری ، بھائی چارے اور اخوت کے رشتوں کو دوام بخشنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر جموں کشمیر یو ٹی میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔