گیس سلنڈر کے دام میں 19 روپے کا اضافہ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ نئے سال کے پہلے ہی دن مہنگائی کا ڈبل دھچکا عام آدمی کو لگا ہے۔ ریل کرایہ میں اضافہ کے بعد گیس کمپنیوں نے بھی غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں بدھ کو 19 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ ہی دہلی میں گھریلو رسوئی گیس (ایل پی جی) سلینڈر کی قیمت اب 714 روپے کا ہو گیا ہے۔انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، 14.2 کلو گرام والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں 714 روپے، کولکاتہ میں 747 روپے، ممبئی میں 684.50 روپے اور چنئی میں 734 روپے ہے۔ غور طلب ہے کہ مسلسل پانچویں مہینے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دسمبر میں 14.2 کلو گرام والے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت دہلی میں 695 روپے، کولکاتہ میں 725.50 روپے، ممبئی میں 665 روپے اور چنئی میں 714 روپے تھی۔وہیں، اگست کے مہینے میں رسوئی گیس سلینڈر قریب 62 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد ہر ماہ قیمت میں اضافہ ہوتا گیا۔ اس کے بعد اگست ماہ سے گھریلو گیس قریب 140 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔وہیں، 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت میں بھی قریب 33 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔یکم جنوری سے اس سلینڈر کی قیمت دہلی میں 1241 روپے، کولکاتہ میں 1308.50 روپے، ممبئی میں 1190 روپے اور چنئی میں 1363 روپے ہے۔ غور طلب ہے کہ دسمبر میں 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت دہلی میں 1211.50 روپے، کولکاتہ میں 1275.50 روپے، ممبئی میں 1160.50 روپے اور چنئی میں 1333 روپے تھی۔