ترقیاتی کمشنرکولگام کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کی میٹنگ

0
0

بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو سکیم کی پیش رفت کالیا گیا جائزہ
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران آج ضلع میں بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ،سی ایم او ،سی ای او اورسی ڈی پی اوز کے علاوہ لائین محکموں کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر کو متعلقہ علاقوںکے نمائندوں نے سکیم کی عمل آوری سے متعلق مستقبل کے منصوبوں کے بار ے میں جانکاری دی۔ڈی پی او نے ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ سکیم کی مؤثر عمل آوری کے لئے سی ڈی پی اوز اورلائین محکموں کے آفیسران کو فنڈس واگذار کئے گئے ہیںتاکہ پروگرام کی عمل آوری کے لئے لازمی اقدامات کئے جاسکے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ تمام بلاکوں میں جانکاری پروگراموںکے دوران لوگوں کو سکیم کے بارے میں آگاہ کریں۔اس دورا ن ترقیاتی کمشنر نے سکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ڈراپ آئوٹ سکیم کے دائرے میں لانے سے محروم رکھا نہ جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا