اے ڈی سی کپوارہ نے میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا
کپوارہ؍؍اے ڈی سی کپوارہ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں مردم شماری 2021ء کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ا ے ڈی سی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینسس،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ ،ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر اورایس ڈی ایم لولاب کے علاوہ تحصیلداروردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔مردم شماری عمل کے دوران فیلڈ عملے کو فوری تعائون فراہم کرنے کے لئے سینٹرل لیول پر ایک ٹول فری نمبر1800-180-2021قائم کیا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ترقیاتی کمشنر کو پرنسپل سینسس آفیسر کے طور نامزد کیا گیا ہے۔جب کہ اے ڈی سی ڈسٹرکٹ سینسس آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ سٹیٹسٹکس ضلع نوڈل آفیسر،ایس ڈی ایمز سب ڈویژنل سینسس آفیسران اور تحصیلداران چارج آفیسران کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔