جموں؍؍میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن ، جموں اینڈ کشمیر اور آل جے اینڈ کے فارمیسسٹس ایسو سی ایشن نے آج یہاں صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو کے ساتھ ملاقات کی اور اُنہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وَفد کی سربراہی فیڈریشن کے صدر سشیل سودن اور شیخ معراج الدین کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران فیڈریشن اور ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کی ایک فہرست فائنانشل کمشنر کو پیش کی۔اِس موقعہ پر پریذیڈنٹ جے کے گورنمنٹ فارمیسسٹ ایسو سی ایشن اور پریذیڈنٹ ایف ایم پی ایچ ڈبلیو نیلم کماری بھی موجود تھیں۔ایف سی نے وفود کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔