سابقہ ریکٹر بھدرواہ کیمپس کی پابندی پر ننئے ریکٹر نے ٹھیکیدار کا بل کیا پاس

0
0

اعلیٰ حکام اس کا جائزہ لیں،تحقیقات کریں:سماجی کارکن شیخ مشتاق
ساجد طفیل لون

بھدرواہ؍؍بھدرواہ میںجموںیورنیورسٹی کیمپس میں اندرونی راستوں کا کام چل رہا تھا مگر اس وقت کے ریکٹر کیمپس بھدرواہ نے پایا کہ کام کچھ تسلی بخش نہیں ہو رہا ہے ۔ریکٹر جی ایم بٹ نے ٹھیکیدار سے کہا کہ جو کام خراب ہوا ہے اس کو دوبارہ سے ٹھیک کرو پھر آپ کی رقم آپ کو مل جائیگی مگر بقول ریکٹر جی ایم بٹ نے اسی وجوہات پر ٹھیکہ دار کی پیمنٹ روکی ۔جب نمائندہ نے موجودہ ریکٹر کیمپس بھدرواہ سے ان تمام باتوں کی جانکاری مانگی تو انھوں نے ہم سے کہا کہ ہاں کسی وجوہات کی بناء پر ٹھیکیدار کی پیمنٹ پہلے ریکٹر جی ایم بٹ نے بند رکھی تھی مگر جب ٹھیکیدار نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ سے کاغذات ہم کو دئیے تو اس بنا پر ہم نے اس کی پمنٹ کی۔یہاں دیکھنے والی بات یہ ہے جس ریکٹر جی ایم بٹ نے تسلی بخش کام نہ ہونے پر ٹھیکیدار کی بقایا رقم پر لکھ کر حکمکیا تھا تو ایسے میں نے ریکٹر مسٹر انل رینا نے کس بنیاد پر بقایا رقم ٹھیکیدار کے حق میں وگزار کی۔شیخ مشتاق سماجی کارکن نے انٹی کرپشن بیورو کو بھی اس بارے میں تمام تفصیلات فراہم کردی ہے ۔شیخ مشتاق نے بتایاکہ جب تک سرکاری خزانے کو برباد کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی نہیں ہوتی تب تک میں ہر پلیٹ فارم پر اس آواز کو اُٹھتا رہو گا اور انصاف لے کر رہوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا