جموں وکشمیر میں ٹول ٹیکس کا خاتمہ

0
0

ایس ایم ایس خدمات اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں براڈ بینڈ خدمات کی بحالی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍محکمہ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جو حکومت کے ترجمان بھی ہیں، نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لکھن پور اور دیگر ٹول پوسٹوں جن میں ریلوے سٹیشن او رہوائی اڈے شامل ہیں ‘میں یکم جنوری 2020ء سے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لئے ٹول ٹیکس کا خاتمہ ہوگا۔اِس موقعہ پر ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر بھی موجود تھیں۔روہت کنسل نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر میں صنعتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے ہمیشہ وعدہ بند رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما کی صدارت میں ایک اعلیٰ بااختیار کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور جو مقامی صنعتوں کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کریں گی۔پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا کہ وادی کے ہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر حکومت کی طرف سے 900 اِنٹرنیٹ سہولیات مراکز قائم کئے گئے جن کی بدولت 9لاکھ اشخاص جن میں طلباء ، ٹور آپریٹر ، تاجر او رکنٹریکٹر شامل ہیں ،مستفید ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا