ڈاک ملازمین 20لاکھ روپئے کی منشیات کے ساتھ گرفتار

0
0

بنگلورو؍؍کرناٹک میں بنگلوروپولیس نے ڈاک محکمہ کے چار ملازمین کو گرفتار کرکے انکے پاس سے 20لاکھ روپئے کی مالیت منشیات برآمد کی ہے ۔پولیس نے پیر کے روز یہ اطلاع دی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی پارسل وصولی والے سیکش میں کام کرنے والے یہ چاروں ملازمین ہر پارسل کی پوری جانچ کرتے تھے اور جس میں منشیات ملتی تھی اسے یہ طلبا کو فروخت کردیتے تھے ۔اس کے علاوہ ان چاروں کا تعلق منشیات اسمگلروں سے بھی تھا اور یہ فرضی نام اور پتہ پر غیرممالک سے منشیات منگواکر اسے اسمگلروں کو فروخت کردیتے تھے ۔برآمد کی گئی منشیات میں 339ایکسٹیسی گولیاں (ایم ڈی ایم )،10گرام ایم ڈی ایم کرسٹل ،اور 30گرام براؤن شوگر شامل ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا