یکم مارچ سے بسوں میں معذور وں کے لئے خصوصی سہولیات

0
0

یو این آئی
نئی دہلی؍؍سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے بسوں میں سینٹرل موٹر وہیکلز رول میں ترمیم کے لئے دیویانگ فرینڈلی فیچر یعنی معذور دوستانہ خصوصیات پر مشتمل نو ٹی فکیشن جی ایس آر 959 (ای) 27 دسمبر، 2019 کو جاری کیا ہے ۔ یہ ترمیم معذوروں کے لئے نشستوں میں ترجیح، اشارات، بیساکھیاں، چھڑی، واکر وغیرہ کی سہولیات، ہینڈ ریل، سہارا، ترجیحی نشستوں کا کنٹرول، وہیل چیئر،اینٹری / ہاؤس نگ / لاکنگ اور معذوروں کے لئے پہئیے والی کرسیاں فراہم کرانے کے لئے کی گئی ہے ۔ دیگر صلاحیتوں کے حامل معذور مسافروں کے لئے یہ سہولیات چیک کی جائیں گی اور بسوں کے فٹ نیس معائنے کے وقت انہیں یقینی بنایا جائے گا۔یہ ترمیم یکم مارچ، 2020 سے عمل میں آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا