ترقیاتی کمشنر نے افتتاح کیا
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر شیری میں ایک تقریب کے دوران بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو ہفتے کا افتتاح کیا۔تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ۔بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو ہفتے کے دوران ضلع بھر میں کئی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس دوران بچیوں کی اہمیت اوران کی فلاح وبہبود کے لئے عوام کو جانکاری دی جائے گی۔اس موقعہ پر مقررین نے بچیوں کو بہتر تعلیم وتربیت دینے اوران کی بہتر نگہداشت پرزوردیا ۔ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو ہمیشہ علاقے کی ترجیح رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے بچیوں کو تعلیمی نور سے روشناس کرانے اورانہیں بااختیار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام پنچایت حلقوں میں آنے والی سنیچروارخصوصی گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جائے گا۔