نوین کمار چودھری کی صدارت میں محکمہ سیاحت کی ٹی سی ایم منعقد

0
0

جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری سیاحت ، صنعت و حرفت نوین کمار چودھری کی صدارت میں آج یہاں محکمہ سیاحت کی پبلسٹی کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں دیپکا کے شرما ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس سی سی سی شمیم احمد ، ڈائریکٹر فائنانس ٹورازم لطیف احمد پوسوال ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی اصغر حسین ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم گلزار احمد اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ ناظمِ سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں پچھلی ٹی سی ایم کے دوران کئے گئے فیصلہ جات کی عمل آوری کا جائیزہ لیا گیا اور محکمہ سیاحت کو بڑھاوا دینے کے تعلق سے ملے تازہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ کمیٹی کی طرف سے منظور کئے گئے تمام منصوبوں پر لازمی کاروائی کریں ۔ کمیٹی نے نئی دہلی میں 8 ؍جنوری سے شروع ہونے والے سیٹھ اور دیگر پروگراموں کے تعلق سے محکمہ سیاحت کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا