لوورسنئی تا پنچایت گھر سنئی ڈیڑھ کلومیٹرسڑ ک خستہ حالت

0
0

برسوں سے محکمہ تعمیراتِ عامہ اورٹھیکہ داروں کاچوہے بِلی والاکھیل،عوام پریشان،احتجاج کاانتباہ
افتخارجعفری
سرنکوٹ؍؍لوورسنئی تا پنچایت گھر سنئی ڈیڑھ کلومیٹرسڑ ک خستہ حالت ہے لیکن محکمہ پی ڈبلیوڈی اورمتعلقہ ٹھیکہ داروں کے مابین ایک طرح سے چوہے بِلی کاکھیل چل رہاہے کیونکہ پہلے والے ٹھیکہ دارنے غیرمعیاری تعمیرکی اور تار کول ایک سال میں ہی ’گول‘ہوگیا، نئے ٹھیکہ دارنے جولائی2019سے کام کو ہاتھ نہیں لگایااورمحکمہ ذمہ داری طے کرنے میں ہنوزناکام ہے، محکمہ پی ڈبلیوڈی کی اس غفلت سے متاثرہ آبادی اس قدر آگ بگولہ اور پریشان ہوچکی ہے کہ اُسے اب احتجاجی راستہ اختیارکرنے پرمجبورکیاجارہاہے۔مِڈل سنئی پنچایت کے سرپنچ وحید حسین نے بتایاکہ اب اگرچند دِنوں میں محکمہ نے اس سڑک کی مرمت وتارکول بچھانے کاکام شروع نہ کیاتو احتجاج کاراستہ اختیارکئے بناء کوئی چارہ عوام کے پاس باقی نہ بچے گا اورشاہراہ پر ٹریفک نظام ٹھپ کیاجائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائد ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا