ہمارا دماغ ہمیں بتاتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے، کیا ردعمل ظاہر کرنا چاہے، کیا سوچنا اور کیا بولنا چاہیے۔یہ دماغ ہی ہے جو سڑکوں یا گلیوں میں پھرتے اجنبیوں کے چہروں کو یاد رکھتا ہے اور ہمیں فکروں سے بچاتا ہے۔زندہ رہنے اور کچھ بھی سیکھنے کے لیے ہم دماغ پر انحصار کرتے ہیں مگر یہ جسم کا وہ عضو ہے جس کے بارے میں بہت کچھ اب بھی صیغہ راز میں ہے۔ہر سال ان حیران کن عضو کے بارے میں سائنس کی جانب سے نئی معلومات سامنے آتی ہیں اور 2019 میں بھی دماغ کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔درحقیقت کچھ نتائج تو دنگ کردینے والے ہیں یہاں جانیں کہ 2019 میں ہم انسانی دماغ کے بارے میں کیا جاننے میں کامیاب ہوئے۔خوابوں کی عجیب دنیا.نیند کے دوران لوگوں کو متعدد جذبات کا سامنا ہوتا ہے یہاں تک کے غصے کا بھی، یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے ا?ئی تھی، جس میں محققین نے دماغی سرگرمیوں کے تجزیے سے دریافت کرنے کی کوشش کی کہ کوئی فرد غصے والے خواب دیکھتے ہیں یا نہیں، انہوں نے ایسے دماغی حصوں کا جائزہ لیا جو جذبات کے اظہار کو کنٹرول کرنے اور مسائل حل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔