مختلف شعراء و اُدباء نے اٹل بہاری واجپئی سے متعلق بھی اپنی اپنی تخلیقات پیش کِیٖں
طالب
جموّں؍؍ اپنی مختلف قَسم کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے عرصہ دراز سے جاری معروُف جموّں و کشمیر کی ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ جموںکے زیر اہتمام اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل تالاب تِلّو میں کرسمس ڈے کے تہوار پر ایک خصوُصی نشست کا اِہتمام کِیا گیا۔ جِس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اُدباء و شعراء نے شرکت کی۔ جِس کی صدارت کے فرائض کشمیر سے تشریف لائے اُردوُ وکشمیری کے جانے مانے غزل گو شاعر بشیرا لحق بشیرؔنے سر انجام دِئے۔ جبکہ اُردوُ و گوجری زبان کے شاعر سروَر چوہان حبیٖب بھی ایونِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ پنجابی اور اُردُو ہِندی کے شاعر ایم ایس کامراء مہمانِ خصوُصی تھے۔ اِس نِشست کی نظامت کے فرائض اُردوُ،اورڈوگری کے جانے مانے شاعررمیش آنند ساگرؔ نے ادا دئے۔ نِشست کے آغاز میں اُردوُ زبان میں دو پُر وقار مضامین ’بھارت مختلف مذاہب کا گُلدستہ‘ اور کرسمس کی عالمی اہمیّت‘ بالترتیٖب تنظیم کے چئیرمین اوم آرش ؔ دلموترہ اور صدرِ تنظیم شام طالبؔ نے پیش کِئے۔ جِن میں حضرت یسوع مسیٖح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔ اِس کے علاوہ ساق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر بھیتفصیلاً روشنی ڈالی گئی۔ اِس ماہ کیلئے شعراء حضرات کو آرشؔ دلموترہ کی ایک غزل کا طرحی مِصرع ’غم خریدے ہم نے سب خوشیاںبِک جانے کے بعد ‘ دِیا گیا ۔ نِشست میں جن شعراء و اُدباء حضرات نے حِصّہ لِیا۔ اُن کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ اوم آرش ؔ دلموترہ ، بشیر الحق بشیرؔ، سروَر چوہان حبیٖبٖؔ، کے آرساتھیؔ سلگوترہ ، ایم ایس کامرائ، رمیش آنند ساگرؔ، ،راہُل ارمانؔ، محمّد باقر صباؔ،جیتِندر جالی، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔