جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خا ن نے تعلیمی اداروں کی سیکھنے اور ذہانت بڑھانے میں اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے ہی بچوں میں نظم و ضبط اور اخلاقیات کے اصول پید اکرتے ہیں اور وہ بعد میں قوم کی تعمیر میں ایک اہم رول ادا کرتے ہوئے ہیں۔مشیر موصوف نے ان باتو ںکا اظہار آج یہاں ناگ بنی میں مہاراجہ ہر سنگھ ایگریکلچرل کالجیٹ سکول میں ایوارڈ عطا کرنے اور ثقافتی کارنیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فاروق خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اقدار کے نظام کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں آج کل کے دورمیں کافی مقابلہ ہے جس کی بدولت طلاب برادری کو فائدہ مل رہا ہے۔اُنہوں نے اس طرح کا سکول قائم کرنے کے لئے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اِس سکول سے غریب بچوں کو فائدہ ملا ہے۔اُنہوں نے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کرنے کے لئے بھی طلاب کی ستائش کی۔اس سے قبل فاروق خا ن نے مہاراجہ ہری سنگھ کو خراج عقیدت ادا کیا اور نمائش کی جگہ کا معائینہ کیا ۔وہاں پر این سی سی کے دستوں نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ پیش کیا۔تقریب پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں طاہر فردوس اور کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔