بینکوں کی حالت بہتر ہوئی، 13بینک منافع میں ہیں:سیتارمن

0
0

زیادہ التزامات کئے جانے کی وجہ سے اب محض پانچ بینک گھاٹے میں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے سنیچر کو کہا ہے کہ حکومت کے ذریعہ کئے گئے مسلسل اصلاح کی وجہ سے بینکوں کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13بینکوں نے منافع کمائے ہیں۔ زیادہ التزامات کئے جانے کی وجہ سے اب محض پانچ بینک گھاٹے میں ہیں۔محترمہ سیتارمن نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے پہلے سرکاری اورنجی بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ بینکوں کے مظاہرہ کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ سرکاری بینکوں کی مالی حالت بہتر ہوئی ہے ۔ ان کا مارچ 2018 میں مجموعی این پی اے 8.26لاکھ کروڑ روپے تھا جو اس سال ستمبر میں کم ہو کر 7.27لاکھ کروڑ روپے پر آگیا۔ ان کے التزامات کے مطابق سات سال کے سب سے اعلی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور بینک منافع کمانے لگی ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 بینکوں نے فائدہ حاصل کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں بینکوںنے 4.53لاکھ کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ایسار اعلامیہ پر عملدرآمد سے بینکوں کو 38,896 کروڑ روپے ملے ہیں۔ سال 19۔2018 اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایسار معاملے کو چھوڑ کر بینکوںنے 2.08 لاکھ کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا