ملک کی تعمیر میں این سی سی کے رول کی ستائش کی
لازوال ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں راج بھون میں جموں وکشمیر اور لداخ کی نمائندگی کرنے والے 20این سی سی کیڈٹوں جو یوم جمہوریہ میں حصہ لے رہے ہیں،سے ملاقات کی ۔اُنہوں نے این سی سی کیڈٹوںکو یونین ٹریٹریوں میں امن اور شانتی کے نمائندے قرار دئیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ این سی سی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کی تعمیر میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے ۔این سی سی گروپ کی قیادت میجرجنرل نوین کمار ائیری کر رہے تھے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی این سی سی ڈائریکٹوریٹ ، جموںوکشمیرا ور لداخ کے علاوہ بریگیڈیئر آر جی پاٹل ، گروپ کمانڈر این سی سی گروپ سری نگر کرنل پنکج اتری ، کنٹجنٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امیت دتا ، لیزان آفیسر لیفٹیننٹ کرنل بی ایس تراگی ، ٹریننگ آفیسر جگجیت سنگھ اس موقعہ پر موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیڈٹوں کو اُن کے انتخاب کے لئے انہیں مبارک باد دی اور ان کی مستقبل کی کاوشوں میں اُن کی کامیابیوں کے لئے دعا کی جو وہ یوم جمہوریہ کی تقاریب میں حصہ لینے کے دوران انہیں انجام دینی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ یہ کیڈٹ نئی دلّی میں راج پتھ پر مارچ کرتے ہوئے وزیر اعظم و دیگر معززین سے ملاقات کریں گے۔اس موقعہ پر میجر جنرل ائیری نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموںوکشمیر اور لداخ کے کیڈٹوں کی طرف سے سال 2019ء کے دوران اُن کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو چھ این سی سی کیڈٹوں کی انڈین آرمی میں بھرتی ہونے اور 18کیڈٹوں کی آرمڈ فورسز میں شامل ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے این سی سی کیڈٹوں کی بہتر کارکردگی کی رِپورٹ کے مد نظر میجر جنرل ایئری کی کاوشوں کو سراہا۔