لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں ترقیاتی کاموں کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،اے سی ڈی،سی پی او اورمتعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے سربراہان نے زیر تکمیل پروجیکٹوں اورکاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔ترقیاتی کمشنر نے تمام کاموں اورپروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے آفیسران پر کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اس دوران میٹنگ میں مختلف محکموں بشمول صحت،تعلیم،خاندانی بہبود اوردیگر محکموںکے کام کاج کے علاوہ فلیگ شِپ پروگراموں کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔
بی