شدید سردی کا قہر اوربجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

0
0

ملک شاکر

بانہال؍؍گذشتہ ماہ سے موسوم سرما نے جہاں اپنا رنگ دکھانا شروع کیا تو وہی دوسری جانب محکمہ بجلی نے لوگوں کے لیے مصیبتوں کا پہاڑ پھوڑنے میں بھی کوئی کثر باقی نہیں رکھی ہے۔جہاں موسم سرما میں برفباری کے شروع ہونے سے شدید سردی چھائی تو وہی دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ بہت سی پریشانیوں سے گزر رہے ہیں۔ بانہال میں بجلی کی ادم دستیابی کا بہران گذشتہ کئی سالوں میں پہلی بار دیکھنے کو ملا جہاں ہر ایک طبقہ متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث جہاں کاروباری ادارے متاثر ہوئے ہیں تو وہی اس کا سب سے زیادہ خمیازہ طلبائ￿ کو بھگتنا پڑتا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے طلباء کی پڑائی پر گہرا اثر پڑا ہے اور طلباء کا مستقبل خطرے میں ہے۔گذشتہ دنوں بانہال کے لوگوں نے بانہال میں قائم شدہ بجلی دفتر میں شکایت درج کرنے کے بعد محکمہ بجلی کے خلاف ایک مظاہرہ کیا تو وہی انتظامیہ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ دو دن کے اندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم دو دنوں کے بعد بانہال میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ برقرار ہے۔ اگر بانہال ٹاؤن کی بات کی جائے تو 24 گھنٹوں میں مشکل سے 5 گھنٹے بجلی دیکھی جاتی ہے اس سے بانہال کے دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔بانہال میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم مقدار میں فراہم ہونی والی بجلی کو دیکھ کر ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی بانہال میں بجلی کی فراہمی کو مناسب وولٹیج کے ساتھ یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کی عوام بجلی کا بھرپور فائدہ اٹھاے ورنہ وقت پر بجلی بلوں کی ادائیگی ہونے پر بھی اگر بجلی کی فراہمی اور بالکل کم وولٹیج کا یہی سلسلہ جاری رہا تو بانہال کی عوام سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگی اور جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر محکمہ بجلی کے خلاف ایک ذور دار دھرنا پر مجبور ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا