رن فار یونائٹی میں پونچھ کے سات نوجوانوں نے تمغے حاصل کیے

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ جموں میں رن فار یونائٹی میں جہاں ملک بھر سے بچے حصہ لے رہے تھے ‘میں پونچھ کے بچوں نے بھی حصہ لیا اور رن فار یونائٹی میں اپنے جوہر دکھائے واضع رہے کہ رن فار یونائٹی میں پونچھ کے سات کھلاڑیوں نے میڈل جیت کر پونچھ کا نام روشن کیا۔ اسی مناسبت سے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آج پونچھ میں مشہور تنظیم جو کھیل سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے کی طرف سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پر ایس ایس پی اے پی 6 بٹالین الطاف شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ احساس فاؤنڈیشن کے چئیرمین پرویز ملک آفریدی و سکریٹری عمران شاہ کو پونچھ میں کھیل سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے مبارکباد پیش کی۔ اس دوران ایس ایس پی موصوف نے بچوں کو سو روپے کے نقد انعام و سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا