لازوال ڈیسک
جموںگجر بکروال پہاڑی یونائٹڈ نے گجر بکروال اور پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منقسم ہونے کے بجائے ایک یکجہ پلیٹ فارم بنایا جائے جس سے سماجی ڈھانچے پر کام کیا جائے ۔فرنٹ کی جانب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنے سیاسی مفاد کی خاطر ان طبقات کا استعمال کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یکجہ ہو کر نسل نو کیلئے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جد و جہد کی جائے ۔فرنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ لوگوں نے وسیاست کی خاطر ان دونوں طبقات کو منقسم کر کے اپنے سیاسی مفاد حاصل کئے اور دونوں طبقات کو پہاڑی اور گجر بکروال میں منقسم کر کے رکھ دیا ۔فرنٹ نے آصفہ قتل اور عصمت دری معاملہ میں ہو رہی تحقیق میں رکاوٹ پیدہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پر زور مذمت کی اور گاﺅںسطح پر فرنٹ کے بینر تلے اکائی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔