ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کیا رنج و غم کا اظہار
کے این ایس
سرینگر؍؍ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جسٹس (ر ) حسنین مسعودی نے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے آئی آئی ٹی طالب علم کی نیو یارک امریکہ میں اچانک موت ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ڈورو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے طالب علم شجاعت اشفاق نیو یارک امریکہ میں آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ۔ طالب علم کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مرحوم کے گھر گئی اور وہاں غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ ادھر اننت ناگ کے ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر نے مذکورہ طالب علم کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کی ۔