لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں میونسپل کونسل اننت ناگ میں مختلف مرکزی اورسٹیٹ سیکٹر سکیموں بشمول14ویں ایف سی کی پیش رفت کاجائزہ لیا ۔میٹنگ میں چیرمین میونسپل کونسل اننت ناگ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی ،میونسپل کونسلر وں،پروجیکٹ انجینئروں اورہائوسنگ بورڈ کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ سرکار نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے لئے 14ویں ایف سی کی خاطر پہلی قسط کے تحت5.58کروڑ روپے واگذار کئے ہیں۔میٹنگ کے دوران 5.58کروڑ روپے کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مشینری اوردیگر سامان بشمول ہوپرس،سیکرس،ڈمپر پلیرس اورڈسٹ بنوں وغیرہ حاصل کرنے کے لئے 1.76کروڑ روپے مخصوص رکھے جائیں گے۔میٹنگ کے دوران ارنہال میں 73کروڑ روپے کی لاگت سے ورمی کمپوسٹنگ کو تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جس سے نہ صرف میونسل کونسل کو آمدنی حاصل ہوگی بلکہ ضلع میں آر گینک فارمنگ کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔