gsbu
لازوال ڈیسک
راجوریبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ الیکٹریکل اینڈ رینیو ایبل انرجی کی جانب سے ایک ہفتہ کا کورس کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر جاوید مسرت وائس چانسلر نے کیا ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید مسرت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء، فیکلٹی ممبران اور تحقیقی نگاروں کیلئے ان پروگراموں کی افادیت بیان کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی طلاب اور تحقیق نگاروں کیلئے ایسے پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جس سے انسانیت کا فائدہ ھاصل ہو گا جبکہ تقریب میں پروفیسر صفیان بیگ پرنسپل ZHCETعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کا آغاز کلام اللہ کی تلاوت سے کیا گیا ۔اس موقع پر پروفیسر امتیاز اشرف چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر عادل سرور اسسٹنٹ پروفیسر اے ایم یو اور ڈاکٹر محمد طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ بڑی تعداد میں طلباء،فیکلٹی ممبران اور بیرون یوبنیورسٹی سے شرکاءنے شرکت کی۔