حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات عصری معنویت کی حامل۔ فاروق خان

0
0

سینٹ میریز کیتھاڈرل اور سینٹ پال چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج کہا ہے کہ آج کے پُر آشوب دور میں حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات عصری معنویت کی حامل ہے ۔ اُنہوں نے یہ بات سینٹ میریز کیتھاڈرل گاندھی نگر میں کرسمس تقریب میں شرکت کے دوران کہی ۔اس موقعہ پر مشیرموصوف نے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک خصوصاً جموں وکشمیر کی ترقی اور قیام امن کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار وحدت کا درس دیتا ہے۔مشیر موصوف نے اِس موقعہ پر چرچ کے بشپ ایوان پریرا کے علاوہ دیگر شخصیات سے ملاقات کر کے اُنہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی جانب سے انہیں کرسمس کی مبارک باد دی۔مشیر موصوف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی بعثت اِنسانیت کی ہدایت کے لئے ہوئی ہے اور اُن کی تعلیمات آج بھی اہمیت کے حامل ہے۔بشپ ایوان نے کہا کہ وہ ہمیشہ جموں وکشمیر کی ترقی او رخوشحالی کے لئے دعا کرتے رہے ہیں۔مشیر نے بعد میں چرچ میں کرسمس تقریبات میں شمولیت کی۔چرچ کے منتظمین نے مشیر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں فاروق خا ن نے وزارت روڑ پر واقع سینٹ پال چرچ میں حاضری دے کر کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔فاروق خا ن نے وہاں موجود لوگوں اور چرچ کے منتظمین کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا