بالی ووڈ کو کشمیر کے ساتھ اپنے رشتے بحال کرنے کی ضرورت ۔ فاروق خان

0
0

ممبئی میں 11ویں محمد رفیع ایوارڈس کی تقریب سے خطاب کیا
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بالی ووڈ پر زور دیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ اپنے پرانے رشتے کو بحال کریں تاکہ یہاں کے ثقافتی ورثے کو فروغ حاصل ہوسکے۔مشیر موصوف ممبئی میں 11ویں محمد رفیع ایوارڈس پیش کرنے سے متعلق سپن دَن آرٹس کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔بالی ووڈ فنکاروں ، فلمسازوں ، ڈائریکٹروں اور گائیکوں کے ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فارو ق خان جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے نے کہا کہ جموں وکشمیر نہ صرف اپنی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے بلکہ یہاں کے قدرتی وسائل بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیر کے بارے میں ایک منفی تاثر پیدا کیا گیا ہے جو حقیقت سے بعید ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ کی زمینی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لئے اس جگہ کا دورہ کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ملک کے کسی بھی دیگر حصے کی طرح پُر امن جگہ ہے۔انہوں نے 80اور 90 کی دہائی کے ابتدائی سال میں بالی ووڈ اور کشمیر کے رشتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں کے دوران یہ رابطہ منقطع ہو اہے تاہم اسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلموں سے جڑے لوگوں سے درخواست کی کہ جموں وکشمیر یوٹی میں فلموں کی شوٹنگ کریں۔اُنہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ محمد رفیع ایوارڈ س کے اگلے شمارے کا انعقاد جموںوکشمیر میں کریں۔ انہوں نے کہا کہ منفی تاثر کو دورکرنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تاثر کو دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف سیاحت سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو لگاتار بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔ اِس موقعہ پر فارو ق خان نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی ایک صحیح صورتحال پیش کریں تاکہ بیرون دنیا میں اسے ایک محفوظ سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ جموںوکشمیر یو ٹی میں تین روزہ گلوبل انوسٹرس سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمت کی بدولت جموںوکشمیر کو اپنے وسائل اُجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔فاروق خان نے تقریب پر 11ویں محمد رفیع ایوارڈ س بھی عطا کئے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا