برکینا فاسو میں فوج کی مہم میں 60 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

0
0

یواین آئی
اوگاڈوگو//مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے صوبہ سوم میں فوجی قافلہ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں 60 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ایک سیکورٹی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر یہ اطلاع دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کچھ نامعلوم مسلح افراد نے صوبے کے اربدا علاقے میں ایک فوجی قافلہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں تقریبا 60 دہشت گرد مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق اس حملہ میں برکینا فاسو کی فوج کے چار جوان بھی مارے گئے ہیں۔ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں سیکورٹی کے حالات سنگین ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا