2019:بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھاری پڑیں علاقائی پارٹیاں

0
0

نئی دہلی، 25 دسمبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ملی بے مثال کامیابی اور اس کے بعد ریاستوں میں ایک کے بعد ایک اس جیت سے ملک میں دو جماعتی نظام قائم ہونے کے قیاس لگنے شروع ہو گئے تھے لیکن اس سال ہونے والے انتخابات میں علاقائی پارٹیوں نے دکھایا کہ ان کی موزونیت ختم نہیں ہوئی ہے اور وہ قومی پارٹیوں کو سخت ٹکر دینے کے قابل ہیں۔

اس سال لوک سبھا کے علاوہ سات ریاست اسمبلیوں کے انتخابات ہوئے جن میں علاقائی پارٹیوں نے اپنی موجودگی نمایاں طور پر درج کرائی۔
اپریل – مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودي کی مقبولیت کے بل پر بی جے پی گزشتہ انتخابات سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، اس کی نشستوں کی تعداد 300 سے اوپر نکل گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا