گانگولی کا انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ سپر-سیریز پلان

0
0

کولکتہ،   (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کے مطابق عالمی کرکٹ کی تین بڑی ٹیمیں ہندوستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اگلے سال سے کرکٹ کیلنڈر سے الگ آپس میں سالانہ محدود اووروں کے ٹورنامنٹ کھیل سکتی ہیں۔ بحث کا موضوع رہے ڈے نائٹ کرکٹ فارمیٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ٹیسٹ انعقاد کے بعد بی سی سی آئی صدر بہت سی نئی اسکیموں پر غور کر رہے ہیں ۔گانگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ہندوستانی بورڈ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور آسٹریلیا کے بورڈ (سی اے ) کے ساتھ چار ممالک کے ٹورنامنٹ کو ہر سال ان ٹیموں کی میزبانی میں منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے ۔یہ انعقاد آئی سی سی کے پروگرام سے ٹکرا سکتا ہے اور اس کے خلاف آواز بھی اٹھ سکتی ہے ۔ آئی سی سی کا کیلنڈر پہلے ہی کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور ایسے انعقاد سے اس میں 50 اوور کا ایک اضافی ٹورنامنٹ جڑ سکتا ہے لیکن یہ آئی سی سی کے اپنے ٹورنامنٹوں کے خلاف رہے گا۔یہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے طے کیلنڈر یاایف ٹی پی سے الگ ہوگا۔ گانگولی نے کولکاتا کے ایک اخبار کو دیئے انٹرویو میں کہا، "آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہندوستان سپر سیریز میں حصہ لینے والی چوٹی کی ٹیموں میں ہوں گی، جس کی شروعات 2021 سے ہو سکتی ہے اور یہ ٹورنامنٹ پہلی بار ہندوستان میں ہوگا۔ ”
سابق ہندوستانی کپتان نے برطانیہ کے دورے سے واپسی کے فورا بعد یہ بیان دیا ہے ، اس دورے پر ان کے ساتھ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ اور خزانچی ارون سنگھ دھومل تھے جنہوں نے ای سی بی حکام سے ملاقات کی۔تینوں ممالک کے پاس اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ممکنہ ویسٹ انڈیز ہندوستان کیلئے اکتوبر / نومبر، انگلینڈ کے لیے ستمبر اور آسٹریلیا کے لیے اکتوبر / نومبر اور فروری / مارچ ہو سکتی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا