حیدرآباد 24دسمبر(یواین آئی)بنگالورو کے انجینئرنگ طالب علم نے حیدرآباد کے شمس آباد میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔22 سالہ ایم سریواستا جو سی ایم آر آئی ٹی کالج بنگالورو سے بی ای کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا،نے شمس آباد کی ایک لاج میں کمرہ بک کروایا۔منگل کی صبح جب ہوٹل کے ملازم نے دروازہ پر دستک دی تو اس نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔بعد ازاں لاج کے ذمہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس وہاں پہنچی اور دروازہ توڑا گیا جس پر اس کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔پولیس نے اس کے والدین کو اس کی اطلاع دے دی جو شہر آرہے ہیں۔پولیس اس کے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔