عاشق کی معشوقہ کا قتل کرنے کی کوشش

0
0

یو این آئی
اجکوٹ// گجرات میں ضلع راجکوٹ کے لودھیکا علاقے میں منگل کے روز ایک عاشق نے اپنی معشوقہ کو مبینہ طور پر زخمی کر دیا اور اس کے بعد خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ لودھیکا جی آئی ڈی سی علاقے میں وکرم پانڈیشور نے دھاردار ہتھیار سے ایک دوشیزہ کے گلے پر وار کرکے اسے سنگین طور پر زخمی کر دیا۔ بعدازاں اس نے اپنے گلے پر بھی دھار دار ہتھیار چلا لیا۔ سنگین طور زخمی دونوں کو سول اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا