یو این آئی
ہری آن سون// بہار میں رہتاس ضلع کی پولیس پاکستان کے لاہور مرکزی جیل میں بند خاتون کے گا[؟]ں اور اہل خانہ کو تلاش کر رہی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ ویر سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی ہیڈکوارٹر سے سموار کو پاکستان کے لاہور سینٹرل جیل میں بند رہتاس ضلع کے کونی بگہا گا[؟]ں باشندہ دھمن کی اہلیہ نکیا (51) کے گا[؟]ں کو پولیس تلاش کر رہی ہے تاکہ اس کے پاکستان پہنچنے اور احوال کے بارے میں رپورٹ بھیجی جاسکے ۔ انہوں نے بتایاکہ وہاں سینٹرل جیل میں بند خاتون نے اپنا پتہ ڈہری آن سون کا کونی بیگہا بتایا ہے ۔ حالانکہ ڈہری آن سون رہتا س ضلع کا ایک شہر ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ سبھی تھانہ صدور کو مذکورہ گا[؟]ں کا پتہ لگا کر خاتون کے تعلق سے معلومات دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل پولیس افسران کے علاوہ سائبر سیل کی مدد سے بھی لوگوں سے معلومات حاصل کی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔