ڈی سی راجوری نے کاشتکاروں کے انٹرا یونین ٹیریٹریری نمائش ٹور کو ہری جھنڈی دکھائی

0
0

عمرارشدملک
راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے چیف ایگریکلچر آفیسر جنک راج کے ہمراہ کاشتکاروں کے تین روزہ انٹرا یونین ٹیریٹریری نمائش ٹور کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو زراعت اور اس سے منسلک طریقوں کی جدید تکنیکوں کی جانکاری کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے بتایا کہ یہ پروگرام کاشتکاروں میں جدید تکنیکوں سے واقف کرنے کے منظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ سائنسی خطوط پر فصلوں کی کاشت میں جدید طریقہ کار کو حاصل کرنے کے لئے فارم سائنسدانوں، ماہرین اور توسیع کارکنوں کیساتھ بات چیت کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے شرکا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام ضلع میں زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے اعزاز کے طور پر ثابت ہوں گے۔ وہیں اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر راجوری جنک راج نے بتایا کہ ضلع راجوری کے 100 کاشتکاروں کی ایک ٹیم تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہی ہے جس میں انہیں SKUSAT-J میں نامیاتی کاشتکاری، مربوط کاشتکاری نظام، سبزیوں کی کاشتکاری اور زراعت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا