بھدرواہ کے دریجہ پنچایت میں پل کو تعمیر کیا جائے

0
0

سکول جاتے بچے اور بزرگ کو ہے پریشانی کا سامنا
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍ بھدرواہ سے دوکلومیٹر کی دوری پر علاقہ دریجہ پڑتا ہے جو کئی سو گھروں پر مشتمل ہے ۔علاقہ کے تقریبا سبھی بچوں کو تعلیم کے لیے بھدرواہ انا پڑتا ہے اور کوئی بیمار وغیرہ ہوگیا اس کو بھی علاج معالجہ کے لئے شہر ہی آنا پڑتا ہے ۔ایسے میں راستہ میں ایک پل پڑتا ہے اور جو عرسہ دراز سے ایسی حالت میں کہ اس پر سے گزرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔اس پل کی حالت زار کے بارے متعلقہ محکموں سے بھی اس پل کو تیار کرنے کی اپیل کی مگر اب تک کسی بھی افیسر نے ہماری درخواست پر غور نہیں کیا اب ہم بہت تنگ ا ٓچکے ہیں ۔اسے ہماری اب ایل جی سے گزارش ہے کہ وہ ہماری اس بنیادی مانگ کو پورا کر یں کیونکہ اس علاقہ کی یہ مانگ ہے کہ اس پل کو جلد از جلد تعمیر کروانے کے حکم صادر کئے جائیںتاکہ ہماری پرانی اور جائز مانگ پوری ہو اور علاقہ کے لوگوں کو راحت ملے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا