ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے تیاریوں کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں یوم جمہوریہ 2020ء کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی بارہمولہ ،اے ڈی سی سوپور اوردیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں منعقد ہوگی جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گاجس کے بعد جے کے اے پی ،پولیس ،آئی آرپی،سی آر پی ایف ،این سی سی اورسکولی بچے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ تقریبات کا احسن انعقاد یقینی بن سکے۔