ڈاکٹر سامون نے ایم وی ٹی ڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

کہا جسمانی طور ناخیز اشخاص کے لئے نئی گاڑیوں کی خرید پر دس فیصد کوٹا فراہم کریں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سول سیکرٹری میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے عمل میں لائے جارہے کئی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ڈی جی فائنانس مہیش داس شرما، اے سی ٹی سورَن سنگھ ،ٹرانسپورٹ محکمہ کے سینئر سیکرٹری راہل شرما ،این آئی سی کے ٹیکنیکل آفیسر و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جے کے ایس آر ٹی سی ، سٹیٹ موٹر گراجز او رموٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ ڈیزائن کریں ۔اُنہوں نے ٹرانسپورٹ محکمہ کے سینئر سیکرٹری کو ہدایت دی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جسمانی طور ناخیز اشخاص کے لئے نئی گاڑیوں کی خرید پر دس فیصد کوٹا فراہم کریں۔آر ٹی اوجموں دننتر سنگھ ، چیف انجینئر تعمیرات عامہ سمیع عارف یسری و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا